بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومساراوانمنگوچر: لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے کوئٹہ...

منگوچر: لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کرکے دھرنا دے دیا۔

خالق آباد منگچر میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے ان کی بازیابی کے لئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو جوہان کراس بازار ایریا میں دھرنا دیکر بند کردیا، دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے۔

اس موقع پر لاپتہ افراد نوید بلوچ ، شاہان بلوچ ،محمد حسن بلوچ ،کفایت اللہ نیچاری ، قذافی نیچاری و دیگر کے لواحقین موجود ہیں جنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے سالوں سے غائب ہیں، ہم مجبور ہوکر سڑکوں پر احتجاج کرتے رہتے ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے پیاروں کو بازیاب کیا جائے ورنہ ہماری احتجاج جاری رہے گی۔ اس موقع پر مظاہرین لاپتہ افراد کے تصاویر اور بازیابی کے نعرے والے بینرز اور کتنے اٹھا رکھے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین