اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومخبریںملیر: چیئرمین یونین کونسل بالیچہ خلیل تگرانی کی ملیر کراچی میں سیاسی...

ملیر: چیئرمین یونین کونسل بالیچہ خلیل تگرانی کی ملیر کراچی میں سیاسی بیٹھک، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، پارٹی کی کامیابی پر قیادت کی حکمت عملی کو سراہا۔

چیئرمین یونین کونسل بالیچہ خلیل تگرانی کی جانب سے جمعہ کو ملیر کراچی میں بلوچی دیوان کا اہتمام کیا گیا جس میں وائس چیئرمین یوسی بالیچہ ندیم گاجیان، کونسلر واجہ مجیب قاضی، کونسلر ساجد ابراہم، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ظفر ھوت اور عبدالغفوربلوچ موجود تھے۔ دیوان میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران عبدالغفوربلوچ نے واجہ خلیل تگرانی کو پیپلز پارٹی کی طرف سے ڈسٹرکٹ کونسل کیچ تربت کی چیئرمین شپ جیتنے کی شاندار کامیابی وکامرانی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی بہترین حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے کیچ تربت کی سیاست میں نظریات و فکری اور منافقت پسند دوغلے معیار کے لوگوں کو شکست وریخت سے دو چار کیا اس کا کریڈٹ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں کے سرجاتا ہے جنہوں نے سخت محنت اور سیاسی حکمت عملی اپناکر قوم پرست اتحاد کو تاریخی شکست دی۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین