بدھ, مئی 22, 2024
spot_img
ہومخبریںمشکے: طوفانی بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی، 25 افراد سیلابی ریلے کی...

مشکے: طوفانی بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی، 25 افراد سیلابی ریلے کی لپیٹ میں لاپتہ

آواران کے تحصیل مشکے سے آمدہ اطلاعات کے مطابق یونین کونسل نوکجو شادینزئی میں مون سون کی طوفانی بارشوں کے باعث ندی میں طغیانی آنے سے ایک ہی خاندان کے 25 افراد لاپتہ ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 3 بجے ندی میں آنے والی طغیانی کے باعث 25 افراد لاپتہ ہیں، جن میں مرد و خواتین سمیت بچے بھی شامل ہیں۔ مذکورہ ندی کچھ دور جاکر مشکے ندی میں شامل ہوجاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہیکہ سرکاری سطح پر کوئی امدادی ٹیم انکی تلاش یا مدد کیلئے تاحال نہیں پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین