مستونگ: ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی کا گرلز پبلک لائبریری کا شاندار افتتاح، عوامی اور سماجی حلقوں کا خیرمقدم۔

مستونگ میں پہلی بار ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی نے گرلز پبلک لائبریری کا افتتاح کرکے لڑکیوں کو علم کی روشنی سے بہرہ ور ہونے کے لیے ایک آزادانہ ماحول فراہم کرنے کا سنگ میل عبور کیا۔

ایک پر وقار تقریب میں ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی نے گرلز پبلک لائبریری کا فیتہ کاٹ کر باقاعدہ اس کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات اور گرلز پبلک لائبریری کے اسٹاف کے علاوہ پبلک لائبریری میں پڑھنے والے لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

افتتاحی تقریب میں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے کہاکہ تاریخ میں یہ لمحہ ایک یادگار حیثیت رکھتی ہے، لڑکیوں کو ایک آزادانہ ماحول میں پڑھنے کا موقع دینا اس روایتی معاشرے کی سب سے بڑی خوبصورتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک قبائلی علاقے میں لڑکیوں کو گھر میں محصور کرنے کا طعنہ محض من گھڑت قصہ ہے آج کی تاریخ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ بلوچ معاشرہ میں لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کے لیے آگے بڑھنے اور ان کی تعلیم کے لیے زہنی کشادگی کے ساتھ سازگار ماحول موجود ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے اسٹاف، اسسٹنٹ کمشنر، سول سوسائٹی مستونگ اور گرلز پبلک لائبریری کے منتظمین کی کاوشوں کا خصوصی زکر کیا اور انہیں اس اہم کاوش پر مبارک باد دی۔