بدھ, مئی 22, 2024
spot_img
ہومپاکستانلاہور: جامعہ پنجاب سے جبری گمشدگی کے شکار طالب علم فرید بلوچ...

لاہور: جامعہ پنجاب سے جبری گمشدگی کے شکار طالب علم فرید بلوچ گارڈن تھانے سے منظر عام پر لائے گئے

پنجاب کے تختِ اقتدار لاہور کے جامعہ پنجاب سے ہفتے کے روز طالب علم فرید بلوچ کو سیکیورٹی اہلکاروں نے اغواء کیا جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں ذلت آمیز طریقے سے ماورائے قانون تشدد کرتے ہوئے سفید کار میں اٹھا کر لے جایا جاتا ہے۔

فرید بلوچ کی بازیابی کیلئے بلوچستان اور دنیا بھر سے سیاسی و سماجی کارکنان نے سوشل میڈیا کیمپین چلائی جس کے بعد تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انہیں گارڈن تھانے میں پہنچا دیا گیا ہے، تاہم انکی ایف آئی آر کا کاپی تاہنوز سامنے نہیں آئی ہے۔

سیاسی کارکنان نے فرید بلوچ کی جبری گمشدگی کو خلافِ قانون قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر بلوچ قوم کی تذلیل اور ناجائز پروفائلنگ قرار دے دی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین