جمعہ, مئی 24, 2024
spot_img
ہومبلوچستانلانگ مارچ کے مظاہرین پر تشدد و گرفتاریاں، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ایچ آر...

لانگ مارچ کے مظاہرین پر تشدد و گرفتاریاں، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ایچ آر سی پی، وکلا بار کونسل اور سیاسی جماعتوں کی مذمت

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی تربت تا اسلام آباد لانگ مارچ پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن، تشدد اور گرفتاریوں پر انسانی حقوق کی تنظیمیں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ایچ آر سی پی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔ 

انہوں نے کہا ہیکہ پرامن احتجاج و اجتماع کا ہر شہری کو آئینی حق حاصل ہے، پولیس نے خواتین و بچوں پر بھی بدترین تشدد کیا ہے اور تمام مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جوکہ سنگین زیادتی ہے۔ انہوں نے تمام گرفتار افراد کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

دریں اثناء بلوچستان وکلاء بار کونسل نے عدالتی کاروائیوں کا مکمل بائیکاٹ کیا ہے جبکہ بلوچستان کی سیاسی جماعتوں اور کارکنان نے واقعے کی سختی سے مذمت کی ہے اور گرفتار افراد کی رہائی و مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین