جمعہ, مئی 24, 2024
spot_img
ہومخبریںشہرک: نیشنل پارٹی ٹھپہ مار اور عوام دشمن سرکاری گروہ کو عبرت...

شہرک: نیشنل پارٹی ٹھپہ مار اور عوام دشمن سرکاری گروہ کو عبرت کا نشان بنا دے گی۔ جان بلیدئی

نیشنل پارٹی مضبوط سیاسی حکمت عملی کے تحت آنے والے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ٹھپہ مافیا اور عوام دشمن سرکاری گروہ کو عبرت کا نشان بنا دینگے موسمی بٹیروں کی نیشنل پارٹی میں گنجائش نہیں، سیاسی کارکن کو نیشنل پارٹی میں اولیت حاصل ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، سنیر سیاسی رہنما سابق سینٹ و قومی اسمبلی کے رکن منظور احمد گچکی، فدا بلیدی، طاہر بلوچ، حبیب محمد بلوچ اور پیرجان نے تحصیل کونسل شہرک کے ھیرونک میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

انھوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ گیارہ جولائی کو شہید مولابخش دشتی اور قاضی غلام رسول کی یاد میں منعقدہ اجلاس میں بھرپور شرکت کریں۔ انھوں نے کھاکہ اس علاقے کے نمائندوں نے اس علاقے کو بری طرح نظر انداز کر رکھا ہے چند مخصوص افراد کو نوازا گیا ہے عوامی اور اجتماعی مسائل نظر انداز رہے ہیں تمام تر توجہ زاتی اور غیر اہم انفرادی نوعیت کے بندات پر رہی ہے علاقے کے تمام بنائے گے ڈیم ناقص تعمیر کے سبب مون سون کی نظر ہوگے۔ شہرک تا سامی روڈ جیسے اجتماعی اسکیمات نظر انداز رہے۔ بلیدہ سٹی پروجیکٹ ناکام ہوگیا بلیدہ تربت روڈ سفر کے قابل نہیں ہے تمام فنڈز کرپشن اور اقربا پروری کے نظر ہوگے ہیں۔

انھوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ علاقے میں تنظیم سازی کے عمل کو موثر انداز میں آگے لے جائیں۔ مزید کھاکہ شہید ڈاکٹر نسیم جنگیان اور شہید ڈاکٹر لعل بخش بلوچ کی یاد میں تحصیل شہرک میں مرکزی جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا جس کے تاریخ و مقام کا اعلان پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ انھوں نے کھاکہ عوام کے حق نمائندگی پر کسی کو شب خون مارنے نہیں دینگے۔ بلوچستان کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے مصنوعی قیادت کی عوام دشمن پالیسیوں کے سبب بلوچستان روز بہ روز مشکلات و مسائل کا شکار ہوتا جارہا ہے بلوچستان کے عوام کو اپنے حق نمائندگی اور مینڈیٹ کے احترام کے لیے بھرپور جدو جہد کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کھاکہ بہت جلد ہوشاپ میں بھی عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اجلاس سے سیاسی کارکنوں نے بھی خطاب کیا اور اپنے خیالات مرکزی قیادت تک پہنچائے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین