پیر, مئی 27, 2024
spot_img
ہومبلوچستانشال: کریمِ امن فاؤنڈیشن کی جانب سے سہ روزہ فری میڈیکل چیک...

شال: کریمِ امن فاؤنڈیشن کی جانب سے سہ روزہ فری میڈیکل چیک اپ کا معروف اسکالر ڈاکٹر عبدالرحمان براہوئی نے افتتاح کیا۔

رپورٹ/بشکریہ ڈاکٹر سلیم کرد

شال کے علاقے ہدہ اسپنی روڑ پر آج بتاریخ 12 ستمبر بروز جمعرات بوقت 11 بجے کریم ء امن فاؤنڈیشن کی جانب سے سہ روزہ فری میڈیکل چیک اپ کے ساتھ الرحمٰن کلینک و میٹرنٹی ہوم کا افتتاح ہوا۔ رسم افتتاح بلوچستان کے معتبر بطل جلیل معروف سکالر محترم ڈاکٹر عبدالرحمان براہوئی کے دست مبارک سے ہوا، ڈاکٹر براہوئی صاحب نے افتتاح کے بعد دعا کی۔

رسم افتتاح ملکی طرح کے مین معروف سکالروں محترم افضل مراد، پروفیسر خدائیداد گل، محترم وحید زہیر، محترم عبدالقادر رند، بچوں کے ممتاز فزیشن ڈاکٹر نور احمد بلوچ، ٹکری منیر احمد کرد، علاقہ کے معتبر شخصیات کے ساتھ ساتھ ماس فائونڈیشن کے جنرل سیکرٹری معروف خدمتگار معترم عید محمد و ٹکری محمد صادق لانگو نے شرکت کیں۔ میزبانی کے فرائض کریم ء امن فائونڈیشن کے ڈاکٹر سلیم کرد نے انجام دیئے۔

خواتین و لیڈی ڈاکٹروں میں محترمہ زبیدہ بگٹی، ڈاکٹر عذرا بلوچ، ڈاکٹر حاجرہ رحمان، ڈاکٹر سلمیٰ رحمان، ڈاکٹر خانزادی رحمان، ڈاکٹر برمش بلوچ، محترمہ اقراء مینگل، ڈاکٹر خالد حمید کے علاؤہ دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔

کیمپ کے پہلے دن میڈیکل چیک اپ کے ساتھ ساتھ کریم ء امن فائونڈیشن کی طرف سے حسبِ توفیق مفت ادویات بھی دی گئیں۔ خواتین کے فری الٹرا ساؤنڈ و خون کے ٹیسٹ بھی کئے گئے۔

چیک اپ میں گائنی کی بیماریوں سے منسلک مریضوں کی کثرت تھی جو زچگی اور مختلف انواع کی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ لیڈی ڈاکٹروں نے خواتین کی صحت و بچوں کے صحت مند افزائش کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے صحت مند زچگی کے لیے مفید مشورے دیتے ہوئے صحت مند معاشرے کے لیے صحت مند زچگی کو اولین قرار دیا اور گائنی کے امراض میں مبتلا خواتین مریضوں کو روایتی و دیہی علاج معالجہ کی جگہ جدید ترین علاج کا مشورہ دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین