اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومبلوچستانشال: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام عید کے روز لاپتہ...

شال: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام عید کے روز لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

عید کے روز لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کوئٹہ پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا جسکی قیادت ماما قدیر بلوچ نے کی جبکہ شرکاء میں لاپتہ افراد کے لواحقین، سیاسی جماعتوں کے رہنماء، طلباء تنظیمیں، اور سیاسی و سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر جبری گمشدگیوں کی مذمت اور لاپتہ افراد کے بازیابی کے مطالبات درج تھے، انہوں نے نعرے لگاتے ہوئے لاپتہ اسیران کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ شہریوں کو جبری لاپتہ کرنا ریاستی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ شہریوں کا حق ہے کہ انہیں منظر عام پر لاکر فیئر ٹرائل کا موقع دیا جائے۔ اور لواحقین کو انکی خیریت کے متعلق آگاہ رکھا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ اس طرح ایک شخص کو لاپتہ رکھنے سے انکے تمام لواحقین ازیت میں مبتلا ہوتے ہیں جوکہ سنگین زیادتی ہے۔ اگر ان افراد پر کوئی کیس ہے یا جرم ثابت ہوتا ہے تو عدالتیں انہیں سرے عام سزائیں دیں، لواحقین کو قبول ہوگا۔ مگر یوں جبری گمشدہ کر دینا ہرگز قبول نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین