بدھ, مئی 22, 2024
spot_img
ہومبلوچستانشال: لاپتہ افراد کی بازیابی سلسلہ بند جبکہ جبری گمشدگیوں میں اضافہ...

شال: لاپتہ افراد کی بازیابی سلسلہ بند جبکہ جبری گمشدگیوں میں اضافہ ہوا ہے، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی مظاہرہ

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے شال میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت سیاسی جماعتوں کے کارکنان، طلباء تنظیموں کے ارکان اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کیا۔

وی بی ایم پی کی کال پر منگل کے روز کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے لاپتہ افراد کی بازیابی کا سلسلہ رُک گیا ہے جبکہ جبری گمشدگیوں میں تیزی لائی گئی ہے جوکہ ملکی آئین اور عالمی چارٹر کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ بلوچ لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے، بے لگام ادارے ملکی آئین کو پامال کرتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر لاپتہ افراد نے کوئی آئین شکنی کی ہے تو انہیں منظر پہ لاکر عدالتوں میں پیش کیا جائے تاکہ انہیں آئین کے مطابق فیئر ٹرائل کا موقع ملے۔

اس موقع پر لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی جبری گمشدگیوں اور اپنی پریشانیوں کا حالتِ زار بیان کرتے ہوئے انکی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین