پیر, مئی 27, 2024
spot_img
ہومبلوچستانشال: بی ایس او کے تئیسویں قومی کونسل سیشن کے بعد نومنتخب...

شال: بی ایس او کے تئیسویں قومی کونسل سیشن کے بعد نومنتخب کابینہ کا تقریب حلف برداری کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوا

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا تئیسواں قومی کونسل سیشن بنام مادر وطن کے دفاع میں 2 سے 3 مارچ کو شال میں منعقد ہوا جسکے بعد 4 مارچ کو کوئٹہ پریس کلب میں نومنتخب کابینہ کا تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔

نو منتخب کابینہ کے مرکزی چیرمین جیئند بلوچ جبکہ سینئر واۂس چیرمین شیرباز بلوچ، جونیئر وائس چیئرمین نصیربلوچ، سیکرٹری جنرل حسیب بلوچ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری آصف بلوچ، جونیئر جوائنٹ سیکرٹری صُدیر بلوچ اور سیکرٹری اطلاعات سُہیل بلوچ سمیت سنٹرل کمیٹی کے ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

تقریب حلف برداری کی صدارت نومنتخب چیرمین جیئند بلوچ نے کی جبکہ تقریب کے مہمانان خصوصی میں سابقہ چیرمین چنگیز بلوچ، ڈاکٹر امداد بلوچ، ظریف رند، پی ٹی ایم کے نور باچا، این ڈی پی کے ڈاکٹر شاہ زیب بلوچ، ماما قدیر بلوچ، پروفیسر آغا زاہد بلوچ، ڈاکٹر دین محمد بلوچ اور دیگر شامل تھے۔

چیرمین جیئند بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچ پر اس وقت سخت ترین حالات گزر رہے ہیں، ایسے میں بلوچ قومی اتحاد ہی ان حالات کا مقابلہ کرنے کی طاقت فراہم کرسکتی ہے، اسلئے تمام طلباء تنظیموں سے قومی نظریے کی بناء پر متحد ہونے اپیل کرتے ہیں، اور گزارش کرتے ہیں کہ آپس میں ایک دوسرے کی ٹانگ کچائی سے قوم کا ہی نقصان ہوگا، آئیں عہد کریں کہ ملکر ایک دوسرے کا بازو طاقت بنیں اور قوم کے دشمنوں کو ضرب لگائیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں پر یہ تلخ حالات نہ گزریں۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین