جمعہ, مئی 24, 2024
spot_img
ہومبلوچستانشال: بی ایس او کی نومنتخب کابینہ کا تقریب حلف برداری، بالاچ...

شال: بی ایس او کی نومنتخب کابینہ کا تقریب حلف برداری، بالاچ قادر کی کابینہ سے سابقہ چیرمین جہانگیر منظور نے حلف لیا۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی نومنتخب کابینہ کا تقریب حلف برداری بولان میڈیکل کالج شال میں منعقد ہوا۔ سابق چئیرمین بی ایس او جہانگیر منظور بلوچ نے نومنتخب کابینہ سے حلف لے کر مبارک باد دی۔

تقریب سے نومنتخب چئیرمین بی ایس او بالاچ قادر، سابق چئیرمین جہانگیرمنظور بلوچ، چئیرمین خیربخش بلوچ، غلام نبی مری، شکیلہ نوید دہوار و دیگر نے خطاب کیا۔

نومنتخب چیرمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچ کو مختلف سازشوں کے تحت تقسیم کرکے مارا جارہا ہے، سی ٹی ڈی کے جعلی مقابلے اور اغواء کاری کا سلسلہ تیز ہوچکا ہے، تعلیمی اداروں کو مصنوعی بحران کا شکار بنا کرکے بلوچ نوجوانوں کو تعلیم سے محروم کرنے کی سازش ہورہی ہے۔ اس سلسلے میں طلبہ پر گھیرا تنگ ہونے کے باوجود زمہداری عائد ہوتی ہیکہ وہ اپنے آپکو منظم و مضبوط کریں تاکہ قومی اداروں کو بچانے اور قوم کی تحفظ یقینی بنائی جاسکے۔

تقریب حلف برداری میں بی ایس او پجّار، پشتون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پشتون اسٹونٹس فڈریشن سمیت بی این پی، نیشنل پارٹی، بی ایس او کے سابقہ رہنماؤں اور طلباء نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین