پیر, مئی 27, 2024
spot_img
ہومبلوچستانشال: بی ایس او پجار کی جانب سے شال میں مبارک قاضی...

شال: بی ایس او پجار کی جانب سے شال میں مبارک قاضی کے نام اور ذولفقار بلوچ کی یاد میں لیٹریری فیسٹیول کا انعقاد

بی ایس او پجار صوبائی وحدت بلوچستان کی طرف سے 24 ستمبر کو لیٹریری فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ ادب، سیاست تعلیم اور زندگی کے مختلف طبقہ فکر اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ مہمان خصوصی، بی ایس او پجار کے صوبائی جنرل شےمرید رشید بلوچ نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔عظیم بلوچ شاعر واجہ مبارک قاضی کی زندگی اور ان کی شاعری تبادلہ خیال، لیٹریری فیسٹیول واجہ مبارک کی نام سے منسوب اور کامریڈ ذولفقار بلوچ کی یاد میں منعقد کیا گیا تھا۔

فیسٹیول کا آغاز شہدائے بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا۔

مرکزی چیرمین بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار بوہیر صالح بلوچ نے خطاب کی مبارک قاضی اور کامریڈ ذولفقار بلوچ کو خراج عقیدت پیش کی۔

فیسٹیول میں مخلتف پینل ڈسکشن ، مشاعرہ بک فیئر آرٹ ایگزیبیشن سمیت دیگر پروگرامات شامل تھے۔ ابتدائی پینل ڈسکشن میں آغا گل ، عدنان جسکانی، اور صدیق کھتران نے بلوچستان میں افسانہ نگاری، نوجوانوں کی علمی کردار ، اور بلوچستان کے معاشی صورتحال کے موضوع پر گفتگو کی۔

دوسرے سیشن میں بلوچستان کی سیاست اور سماج میں خواتین کی کردار کی موضوع پر بی ایس او کی مرکزی رکن نمرہ بلوچ ، ایڈوکیٹ گل ناز دلمراد بلوچ ، سلمہ قریش ، سادقہ نے بات کی۔ پینل کی میزبانی میزبانی کلثوم نیاز بلوچ نے کی۔

تیسری سیشن میں کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے ڈاکٹر الیاس بلوچ ، ڈاکٹر بیزن بلوچ ، واجہ ماجد حسن بلوچ اور ڈاکٹر زاہد دشتی نے پینل سے بات کی جب کے میزبان شےمرید رشید بلوچ نے کی۔

چوتھے سیشن بلوچی اور براہوی ادب کے مقررین ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، اے ار داد ، رحیم مہر بلوچ ، واجہ قیوم بیدار ، شبیر شاہوانی بلوچ تھے اور میزبانی ڈاکٹر زاہد دشتی بلوچ نے کی۔

مبارک قاضی کی زندگی اور شاعری پر بلوچی زبان کے نامور دانشور ادیب واجہ اے ار داد بلوچ نے تبصرہ کیا۔

فیسٹیول کا اختتام مشاعرہ اور میوزیکل پروگرام سے کیا گیا۔ مشاعرہ میں نامور شاعر سلیم کرد ،کاشی احمد ، ڈاکٹر امبرین مینگل ، نوروز زامرانی ، نوروز ایوب ، سعود ناز ، خالدی بلوچ ، آغا حامد شاہ ودیگر نے بلوچی براہوی اور اردو زبان میں اپنے شعروں سے دیوان کو مسرت بخشی۔

آشوبی دیوان میں بلوچی زبان کے نامور گلوکار بیبگر بلوچ ، مبارک داد بلوچ ، عبدوست گل ، سلال ساوڈ بلوچی زبان کے نامور شاعر مبارک قاضی کی اشعار گا کر قاضی صاحب کو خراجِ تحسین پیش کی۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین