بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومبلوچستانشال: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام لاپتہ افراد کے لواحقین کا لانگ...

شال: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام لاپتہ افراد کے لواحقین کا لانگ مارچ شال میں داخل، ہزاروں افراد شریک

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام تربت سے 6 دسمبر کو روانہ لاپتہ افراد کے لواحقین کا لانگ مارچ سات روز بعد شال کے اندر داخل ہوکر مارچ کررہی ہے جس میں ہزاروں افراد شریک ہوچکے ہیں۔ 

منگل کے روز ہزاروں افراد نے کسٹم پوائنٹ پر مارچ کو جوائن کیا جوکہ تادم تحریر شہر کے اندر رواں دواں ہے۔ مظاہرین نے ‘بلوچ نسل کشی بند کرو’ کا بینر اٹھا رکھا ہے اور جبری گمشدگیوں و جعلی مقابلوں کے خلاف بھرپور نعرے بلند کررہے ہیں جبکہ لاپتہ افراد کو منظرعام پر لاکر انکی رہائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ 

لانگ مارچ سے قبل 23 نومبر کو بالاچ مولابخش کی ماورائے عدالت قتل کے خلاف 14 روز تک تربت میں دھرنا دیا گیا جبکہ مجموعی طور پر تحریک کو آج 20 دن پورے ہوچکے ہیں۔ اس دوران تربت سمیت پنجگور، نال، خضدار، مستونگ اور دیگر علاقوں میں بہت بڑے مظاہرے منعقد کیئے جاچکے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہیکہ وہ اپنا دھرنا گورنر ہاؤس کے آگے قائم کرینگے تاکہ حکمرانوں کو اپنی حالت زار خود آکر دکھا سکیں، کیونکہ 20 دنوں کے احتجاج کے دوران حکام بالاء سے کسی نے جاکر مظاہرین سے بات چیت نہیں کی۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین