پیر, مئی 27, 2024
spot_img
ہومبلوچستانشال: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام تربت تا شال لانگ مارچ سریاب...

شال: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام تربت تا شال لانگ مارچ سریاب میں پڑاؤ ڈال چکی ہے، لاپتہ افراد کیلئے رجسٹریشن ڈیسک قائم

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام 6 دسمبر کو تربت سے روانہ لانگ مارچ مختلف شہر و دیہاتوں سے ہوتے ہوئے اس وقت شال سریاب میں پڑاؤ ڈال چکی ہے، دھرنے میں بیٹھے لاپتہ افراد کے لواحقین اور سیاسی کارکنان تحریک کو مزید وسعت دینے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ 

اس دوران لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے گمشدہ پیاروں کے کوائف دھرنا گاہ میں قائم رجسٹریشن ڈیسک میں جمع کررہے ہیں۔ ممکنہ طور مظاہرین اسلام آباد کی جانب مارچ کریں۔

لانگ سے قبل 23 نومبر کو بالاچ مولابخش کی ماورائے عدالت قتل کے نتیجے میں تربت میں مظاہروں کا آغاز ہوا تھا۔ 14 روز تربت میں دھرنا دینے کے بعد لانگ مارچ کی صورت لاپتہ افراد کے لواحقین بالاچ مولابخش کے ورثاء سمیت شال پہنچے ہیں، جوکہ مزید آگے بڑھنے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے اعلیٰ سطحی وفد نے اب تک مظاہرین سے کوئی معنی خیز مذاکرات نہیں کیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین