بدھ, مئی 22, 2024
spot_img
ہومفلم/ٹی ویشال: بلوچی فلم 'لولان' کی شال میں بڑے پردے پر اسکریننگ، سینکڑوں...

شال: بلوچی فلم ‘لولان’ کی شال میں بڑے پردے پر اسکریننگ، سینکڑوں شائقین نے فلم دیکھی اور فنکاروں کے کام کو سراہا۔

بلوچی کے نامور فنکار ظہور فضل کی نئی فلم ‘لولان’ کی اسکریننگ اس وقت بڑے پردے پر جاری ہے۔ ہفتے کے روز بولان میڈیکل یونیورسٹی کے ہال میں فلم کی نمائش ہوئی جس میں سینکڑوں شائقین نے فلم دیکھی اور فنکاروں کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

ہفتے کے روز لولان کے دو شو ہوئے، جبکہ اتوار کے روز ایک اور شو ہونے جا رہاہے۔ دونوں شوز پر ہال چکا چک بھرا ہوا تھا۔ لولان فلم کی پذیرائی بلوچستان بھر میں جاری ہے۔

دریں اثناء بولان میڈیکل یونیورسٹی میں معروف فوٹوگرافر کمانچر بلوچ کے تصویروں کی نمائش بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین