جمعہ, مئی 24, 2024
spot_img
ہومبلوچستانشال: بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں ہو رہی ہیں۔ جولائی...

شال: بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں ہو رہی ہیں۔ جولائی میں 43 افراد لاپتہ، 6 مسخ شدہ لاشیں برآمد، نامنہاد جرگے میں خاتون قتل۔ بی وائی سی

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی رہنماء ڈاکٹر مہرنگ بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں جاری ریاستی جبر و ناانصافیاں آئے روز بڑھتی جا رہی ہیں، ریاست بجائے مسائل کو حل کرنے کے بلوچ قوم کیلئے مزید مشکلات پیدا کررہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اس وقت میں بلوچستان براہ راست ریاستی سیکیورٹی اداروں، ڈیتھ اسکواڈز، جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے غیرانسانی، غیرآئینی اور غیر اخلاقی جرائم کیے جا رہے ہیں، بلوچ قوم کو ان سنگین زیادتیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت بلوچستان کے طول و ارض میں گھروں کے تقدس کی پامالی، چیک پوسٹوں پر تذلیل، جبری گمشدگی، اور اغواکاری کا سلسلہ زوروں سے جاری ہے، ریاست کی متشددانہ پالیسیوں سے گھر گھر متاثر ہے، بلوچستان میں جاری مظالم کے خلاف لوگ مسلسل سراپا احتجاج ہیں مگر ریاست کے ادارے، پارلیمان، عدلیہ وغیرہ یکسر خاموش دکھائی دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے پریس کانفرنس میں جولائی کے مہینے کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ تمپ سے لیکر ڈیرہ غازی خان، اور کراچی سے لیکر اسلام آباد تک بلوچ طلباء سمیت کمسن بچوں اور بزرگوں کو اٹھایا اور لاپتہ کیا گیا ہے، چادر و چاردیواری کی پامالی کی گئی ہے، فوجی آپریشن بھی کیے گئے ہیں اور مسخ شدہ لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ انہوں نے اعداد و شمار دیتے ہوئے بتایا کہ اسی مہینے کے اندر 43 افراد جبری گمشدگی کا شکار بنائے گئے ہیں جبکہ 6 مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاغی میں نام نہاد جرگے نے ایک خاتون کو قتل کیا ہے۔ بھتہ خوری، ٹاگٹ کلنگ، وڈھ میں کشیدگی اور براہ راست علاقے کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنا کر جنگی ماحول پیدا کرنا بلوچستان میں جاری جابرانہ پالیسوں کا نتیجہ ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جبری گمشدگیوں کو ریاست آئینی ترمیم کے ذریعے قانونی جواز فراہم کررہی ہے جبکہ لاپتہ افراد کے لواحقین کو بھی ڈرایا دھمکایا اور ہراساں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے حکومت سے استفسار کیا کہ اگر وہ بلوچستان کا پُرامن حل نکالنا چاہتے ہیں تو ان غیرانسانی مظالم کو روکنا اولین شرط ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین