پیر, مئی 27, 2024
spot_img
ہومبلوچستانسراوان: وڈھ میں کشیدگی و تنازعہ کے مستقل حل کیلئے چیف آف...

سراوان: وڈھ میں کشیدگی و تنازعہ کے مستقل حل کیلئے چیف آف سراوان نے مصالحتی کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے سراوان ہاؤس سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے چیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی کی طرف سے وڈھ تنازعے کے مستقل حل کیلئے تشکیل دیئے گئے مصالحتی کمیٹی میں شامل رہنماؤں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہاکہ پچھلے کئی عرصے سے جاری وڈھ کے قبائلی تنازعہ سے بلوچستان کو بہت بڑے المیہ سے دوچار ہونے کا خدشہ تھا۔ چیف آف سراوان نے مداخلت کرکے 19 جولائی کو دونوں فریقین کو مذاکرات کیلئے قائل کیا اور 21 جولائی کو باقائدہ وڈھ میں دنوں فریقین کو جنگ بندی کیلئے راضی کرلیا۔

انہوں نے کہاکہ تنازعے کا مستقل حل تلاش کرنے کیلئے مصالحتی کمیٹی تشکیل دی گئی جو نگرانی بھی کرینگے اور شکایات سن کر تجاویز دینگے تاکہ مسئلہ حل کیا جا سکے۔ کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مصالحتی کمیٹی کے سرپرست کے طور پر حضرت مولانا فیض محمد سومانی جبکہ کنوینر وڈیرہ غلام سرور موسیانی کو منتخب کیا گیا ہے۔

دونوں فریقین کی جانب سے دو دو نام دیئے گئے ہیں جن میں سے سردار اسد مینگل کی طرف سے آغا سلطان ابراہیم احمدزئی اور مولوی عبدالصبور کے نام دیئے گئے ہیں جبکہ میر شفیق الرحمان کی طرف سے مولوی میر محمد مینگل اور میر شہزاد غلامانی کمیٹی میں شامل ہونگے۔

نوابزادہ نے چیف آف سراوان پر اعتماد کرنے پر دونوں فریقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علاقائی معتبرین، علماء کرام اور سماجی زمہ داران سے اپیل کی کہ وہ اس خونریزی کو روکنے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین