بدھ, مئی 22, 2024
spot_img
ہومخبریںسراوان: نواب اسلم رئیسانی کا وڈھ کے فریقین سے رابطہ، جنگ بندی...

سراوان: نواب اسلم رئیسانی کا وڈھ کے فریقین سے رابطہ، جنگ بندی کی اپیل کرکے کشیدگی ختم کرنے کیلئے ثالث بننے کی پیشکش کردی۔

چیف آف سراوان سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہیکہ انہوں نے "سردار اسد مینگل سردار اختر مینگل، میر نصیر مینگل، میر شفیق مینگل سے فون پہ بات کی ہے، انہیں کہا ہیکہ دونوں فریقین جنگ بندی کریں اور ہمیں مکمل اختیار دیں تاکہ اس کشیدہ حالات کو مصالحت کی طرف لے جائیں، فریقین اپنے لوگوں سے صلاح مشورہ کریں، ہم ان کے جواب کے منتظر ہیں۔”

یاد رہے گزشتہ ایک مہینے سے وڈھ میں سردار اختر مینگل اور انکے حریف شفیق مینگل کے مسلح لوگ مورچہ بند ہیں، جبکہ بدھ کی شام سے دونوں فریقین کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے اور حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وقتی طور پر جنگ بندی ہوگئی ہے۔ اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری بھی وڈھ شہر میں داخل ہوچکی ہے، تاہم کچھ مقامات پر وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ جبکہ وڈھ کے راستے مکمل طور پر بند بتائے جا رہے ہیں۔

دریں اثناء بی این پی نے مختلف شہروں میں احتجاجاً سڑکیں بند کرکے مظاہرے بھی کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین