بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومبلوچستانخضدار: گرلز ڈگری کالج خضدار کی طالبات کا ٹرانسپورٹ کی عدم سہولت،...

خضدار: گرلز ڈگری کالج خضدار کی طالبات کا ٹرانسپورٹ کی عدم سہولت، پرنسپل کی آمرانہ رویہ اور کلاسز کی بےقاعدگیوں کے خلاف احتجاج

گرلز ڈگری کالج خضدار کی طالبات کا ٹرانسپورٹ و کلاسز کی بے قاعگی و دیگر بنیادی سہولیات سے محرومی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طالبات نے مین شاہراہ بلاک کرکے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین طالبات نے کہا کہ انہوں نے کالج کی پرنسپل کو ٹرانسپورٹ اور دیگر مسائل کی نشاندہی کی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے، اس لئے وہ پرنسپل کی آمرانہ رویہ اور محرومیوں کے خلاف احتجاج پر نکلی ہیں۔

واضح رہے کہ احتجاج کے موقع پر طالبات کی اکثریت کو کالج انتظامیہ نے کالج کے اندر محصور کرکے گیٹ پر تالا بندی کردی تھی جسے طالبات نے ہراسانی قرار دیکر اسکی بھرپور مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین