جمعہ, مئی 24, 2024
spot_img
ہومبلوچستانخضدار: کانک ڈیم میں دو بچے ڈوب کر جانبحق، لواحقین نے احتجاجاً...

خضدار: کانک ڈیم میں دو بچے ڈوب کر جانبحق، لواحقین نے احتجاجاً کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کردیا۔

خضدار کے علاقے کانک کے ڈیم میں دو بچے ڈوب کر جانبحق ہوگئے۔ جانبحق ہونے والے دونوں بچے آپس میں بہن بھائی ہیں جنکی عمریں 12 اور 13 سال بتایا جا رہا ہے۔ بہن کو بچانے کی کوشش میں بھائی بھی ڈوب کر جانبحق ہوگیا۔ مقامی افراد نے دونوں بچوں کی لاشیں پانی سے نکال لیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بچوں کے لواحقین نے لاشیں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاجاً روڈ بلاک کردیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ نئی تعمیر کردہ ڈیم کی وجہ سے آمد و رفت کے لیئے راستہ بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے جانی نقصان ہوا ہے۔ لواحقین کا مطالبہ ہے کہ لوگوں کے لئے آمد و رفت کا راستہ بند کرنے والے ٹھیکیدار کو گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین