پیر, مئی 27, 2024
spot_img
ہومجھلوانخضدار: وڈھ میں کشیدگی برقرار، مارٹر گولہ سے انٹر کالج کو بھی...

خضدار: وڈھ میں کشیدگی برقرار، مارٹر گولہ سے انٹر کالج کو بھی نقصان، زخمیوں کی بھی اطلاعات ہیں

وڈھ میں جاری کشیدگی سے دونوں طرف گزشتہ روز سے فائرنگ اور مارٹر گولوں کی برسات ایک مرتبہ پھر شروع ہوگئ ہے، رات گئے مارٹرگولہ فائر سے وڈھ انٹرکالج کی بلڈنگ کو نقصان پہنچا ہے۔ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق وڈھ سراچو کی جانب فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سول پسپتال وڈھ میں دو زخمیوں کو لانے کی اطلاعات ہیں جہاں ڈپٹی کمشنر کی موجودگی کی خبریں بھی ہیں۔ ابھی تک صوبائی حکومت سمیت وفاقی حکومت وڈھ میں جاری کشیدگی کو قابوکرنے میں ناکام ہیں، انسانی بحران جنم لینے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین