اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومجھلوانخضدار: وڈھ میں مورچہ زن فریقین کا ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر...

خضدار: وڈھ میں مورچہ زن فریقین کا ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

خضدار کے علاقے وڈھ میں سردار اختر مینگل اور شفیق الرحمان مینگل ایک دوسرے کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے مورچہ زن ہیں جن سے حکومتی اور قبائلی وفود کی ملاقاتیں اور مذاکراتیں بھی ہوئی ہیں۔ آج کے آمدہ اطلاعات کے مطابق شام سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ شام سے دونوں فریقوں کا ایک دوسرے کے مورچوں پر حملوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ بھاری ہتھاروں سے فائرنگ جاری ہے۔ علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

مساجدوں میں اعلان کرکے وڈھ بازار کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ وڈھ کے تمام راستے سفر کیلئے مکمل طور پر بند کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین