بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومبلوچستانخضدار: نواب اسلم رئیسانی کی قبائلی عمائدین کے ہمراہ وڈھ آمد، سردار...

خضدار: نواب اسلم رئیسانی کی قبائلی عمائدین کے ہمراہ وڈھ آمد، سردار اسد مینگل اور شفیق الرحمان سے الگ لگ ملاقاتیں، جنگ بندی کی کوششیں جاری۔

چیف آف سروان نواب محمد اسلم رئیسانی وفد کے ہمراہ خضدار پہنچ گئے۔ انکے ہمراہ لشکری رئیسانی سمیت دیگر قبائلی عمائدین شامل ہیں۔ انہوں نے کمشنر قلات اور پولیس حکام سے کشیدگی کے متعلق بریفنگ لی، بعدازاں کوٹ مینگل پہنچے۔

نواب رئیسانی نے سردار اسد مینگل سے کوٹ مینگل میں ملاقات کرکے انہیں جنگ بندی کی پیشکش کردی اور ثالث کے طور اختیار طلب کیے تاکہ افہام و تفہیم کے ساتھ مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔

بعدازاں نواب رئیسانی نے باڈڑی جاکر شفیق الرحمان سے ملاقات کی اور انہیں جنگ بندی کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی۔

دونوں فریقین سے ملاقاتوں کے بعد تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے البتہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ علاقائی امن و امان کی خاطر قبائلی عمائدین کی کوششیں بارآور ثابت ہو جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین