پیر, مئی 27, 2024
spot_img
ہومجھلوانخضدار: مولانا ہدایت الرحمان کا دورۂ خضدار، انجنئیرنگ یونیورسٹی کے طلباء سے...

خضدار: مولانا ہدایت الرحمان کا دورۂ خضدار، انجنئیرنگ یونیورسٹی کے طلباء سے اظہار یکجہتی، ڈپٹی کمشنر سے ملاقات میں مسائل کے حل کا مطالبہ کیا۔

حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے دورۂ خضدار کے موقع پر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کے دھرنے پر جا کر ان سے اظہار یکجہتی کیا اور انکے مسائل سنے۔

مولانا نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس ملک میں ہر بنیادی حق کو حاصل کرنے کیلئے احتجاج کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ احتجاج کے آئینی حق پر عمل کرنے کی پاداش میں ریاستی مشینری سرگرم ہوکر انتقامی کاروائی کرتی ہے، یہ ملک کی بدقسمتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جامعات کے سربراہ نے یونیورسٹی کے مچھ جیل بنایا ہوا ہے، انہوں نے مطالبہ کیاکہ پولیس مین کی طرح طلباء کے ساتھ پیش آنا بند کیا جائے، طلبہ غلطی بھی کریں تو انہیں انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے۔

انہوں نے خطاب میں کہاکہ گورنر بلوچستان خود کو سیاسی کارکن کہتے ہیں، انہیں آکر طلباء کی بات سننی چاہیے اور مسائل حل کرنے چاہئیں۔ انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ بیس دن کے مہمان ہو، جاتے جاتے کلمہ خیر پڑھتے ہوئے کارِ خیر کرکے جاؤ۔

دریں اثناء مولانا نے ڈپٹی کمشنر خضدار جمیل رند سے بھی ملاقات کی اور طلباء کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ جس پر انکے مطابق ڈی سی نے گورنر سے بذریعہ فون بات کرکے مسائل کی نشاندہی کی۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین