جمعہ, مئی 24, 2024
spot_img
ہومبلوچستانخضدار: لاپتہ افراد کے لواحقین کا لانگ مارچ، پروفیسر شہید رزاق چوک...

خضدار: لاپتہ افراد کے لواحقین کا لانگ مارچ، پروفیسر شہید رزاق چوک پر دھرنا ، ریلی و مظاہرہ

لاپتہ افراد کے لواحقین کا لانگ مارچ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنمائی میں پانچویں روز میں پروفیسر شہید رزاق چوک خضدار میں پڑاؤ ڈال چکی ہے، دھرنا جاری ہے، جبکہ عالمی انسانی حقوق کے دن کے موقع پر شہر میں احتجاجی ریلی نکال کر بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کی گئی، جبری گمشدگیوں اور فیک انکاؤنٹرز کے خلاف نعرے بلند کیئے گئے اور لاپتہ افراد کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔ 

اس تحریک کا آغاز 23 نومبر کو بالاچ مولابخش کی مبینہ فیک انکاؤنٹر میں قتل کے خلاف ہوا تھا جسے اٹھارہ روز مکمل ہوچکے ہیں جبکہ لانگ مارچ کا آغاز تربت سے 6 دسمبر کو کیا گیا جوکہ گزشتہ پانچ دنوں سے مختلف شہر و دیہاتوں سے ہوتے ہوئے شال کی جانب بڑھ رہی ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق لانگ مارچ پہلے فیز میں شال جائے گی اسکے بعد اسے اسلام آباد تک بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین