اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومبلوچستانخضدار: شہدائے بلوچستان کی یاد میں بی ایس او ایک کیڈر کا...

خضدار: شہدائے بلوچستان کی یاد میں بی ایس او ایک کیڈر کا تعزیتی ریفرنس، شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

بی ایس او ایکس سینٹرل فورم کے زیر اہتمام خضدار پریس کلب میں شہدائے بلوچستان کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس زیر صدارت چیئرمین محی الدین منعقد ہوا۔ مہمانان خاص چیئرمین سعید فیض، چیئرمین نادر قدوس تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں واحد رحیم چیئرمین امین بلوچ چیئرمین اسلم بلوچ چیئرمین عمران بلوچ شامل تھے۔

تعزیتی ریفرنس میں خضدار کے عوام، سیاسی و سماجی کارکنوں، اساتذہ کرام، ٹریڈ یونین انجمن تاجران، پروفیسرز، خواتین، طلبا و وکلاء، صحافی حضرات اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے بلوچستان سمیت دنیا کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں نوجوانوں کی سیاسی عمل و تعلیمی سرگرمیوں سے دوری اور بیگانگی کو باعث تشویش قرار دیا گیا۔ ایکس کیڈر فورم نے موقف کیا کہ ان کیلئے تمام سیاسی جماعتیں یکساں ہیں اور ان سب کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ایکس کیڈر فورم کی پلیٹ فارم سے علمی سیاسی سماجی شعور اجاگر کیا جائے گا اور نوجوانوں کی علمی و سیاسی و نظریاتی فکری تربیت کیلئے جدوجہد کیا جائےگی۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین