پیر, مئی 27, 2024
spot_img
ہومبلوچستانخضدار: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام تربت تا شال لانگ مارچ خضدار...

خضدار: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام تربت تا شال لانگ مارچ خضدار پہنچ گیا، سینکڑوں افراد کا استقبال، آزادی چوک پر دھرنا

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام لاپتہ افراد کے لواحقین کا لانگ مارچ چار روز قبل تربت سے روانہ ہوا تھا جوکہ آج بروز ہفتہ خضدار پہنچ گیا ہے۔ خضدار میں سینکڑوں افراد نے مارچ کا استقبال کرتے ہوئے دھرنے میں شریک ہوچکے ہیں۔ آزادی چوک پر اس وقت دھرنا جاری ہے، جبکہ سمی دین بلوچ کی رہنمائی میں لاپتہ افراد کا رجسٹریشن بھی کیا جارہا ہے۔ 

تربت سے نکلنے والے مارچ کا کوچہ و بازاروں میں فقید المثال استقبال کیا گیا ہے اور لوگ جوق در جوق مارچ کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ ہیرونک، تجابان، پنجگور، بسیمہ، ناگ، گریشہ، نال اور خضدار میں شاندار استقبالی تقاریب منعقد ہوئے۔ 

لانگ مارچ میں مبینہ جعلی مقابلے میں قتل بالاچ مولابخش کے ورثاء سمیت متعدد لاپتہ افراد کے لواحقین کیچ سے شریک ہیں جوکہ شال تک لانگ مارچ کررہے ہیں۔ لانگ مارچ کے مظاہرین کا مطالبہ ہیکہ تمام لاپتہ افراد کو بحفاظت بازیاب کیا جائے، جعلی مقابلوں کا خاتمہ اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ تمام ماورائے عدالت قتل افراد کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین