اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومجھلوانخضدار: انجنئیرنگ یونیورسٹی کے طلبہ اور جامعہ انتظامیہ کے مابین مذاکرات کامیاب،...

خضدار: انجنئیرنگ یونیورسٹی کے طلبہ اور جامعہ انتظامیہ کے مابین مذاکرات کامیاب، طلبہ نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے طلباء نے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انکا اور جامعہ انتظامیہ کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، انکے مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں اسلئے وہ بھوک ہڑتالی کیمپ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مئی سے جاری احتجاج کے دورانیے میں مذاکرات کے راؤنڈ چلے ہیں مگر مطالبات پر اس سے قبل عملدرآمد نہیں کیا گیا اس لئے طلبہ بھوک ہڑتالی کیمپ کی جانب بڑھنے پر مجبور ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ اب کی بار سنجیدہ مذاکرات ہوئے ہیں اور تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں۔

طلباء کے مطالبات میں کنٹرولر ایگزامنیشن کی برطرفی، امتحانات کو ری شیڈول کرکے رہ جانے والے پیپرز کو اسپیشل ایگزام کے تحت دوبارہ لینے اور احتجاج میں شریک طلبہ کے خلاف انتقامی کاروائی نہ کرنا شامل تھے۔

کیمپ کے خاتمے پر طلباء نے تمام طلبہ اور احتجاج کو سپورٹ کرنے والے سیاسی کارکنوں پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین