جمعہ, مئی 24, 2024
spot_img
ہومبلوچستانخاران: سیلابی تباہ کاریاں، سینکڑوں خاندان متاثر، ماثرین امداد کی منتظر ہیں...

خاران: سیلابی تباہ کاریاں، سینکڑوں خاندان متاثر، ماثرین امداد کی منتظر ہیں مگر انتظامیہ فوٹو سیشن تک محدود

خاران میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں سے کئی علاقے تباہ ہوئے ہیں جن میں سے باوبو ابرہیم محلہ کلان میں مرحوم حاجی محمد اسحاق کا گھر مکمل تباہ ہوچکا ہے جنہیں شدید مالی نقصان ہوا ہے۔ گھر کی عورتیں اور بچے دو دن سے بے یار ومدد و بےسروسامانی کے عالم میں پڑے ہوئے ہیں۔

مرحوم حاجی محمد اسحاق کے متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ گزشتہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے جہاں ایک طرف خاران جیسے پسماندہ علاقے میں تمام تر غریبوں کو شدید مالی نقصان ہوا ہے وہیں دوسری طرف خاران انتظامیہ کا ابھی تک کوئی واضح انتظامی اقدام نظر نہیں آرہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طوفانی بارش میں انکا گھر مکمل تباہ ہوچکا ہے اور تمام تر ضروری ساز وسامان سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں، اور جو سامان رہ گئے وہ بھی پانی کی وجہ سے ناکارہ ہوچکے ہیں۔

متاثرہ خاندان نے کہا کہ ہمارے پاس کئی سارے سرکاری افسراں آئے ہیں مگر ابھی تک بحیثیت سیلاب زدہ خاندان ہمیں حکومت کی طرف سے کوئی امداد نہیں ملا ہے۔

انہوں نے عوامی نمَائندوں اور سرکاری افسران سے مدد کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ خاران کے ڈپٹی کمشنر و تمام انتظامی امور کو دیکھنے والے آفیسران کی طرف سے بھی ابھی تک کوئی واضح انتظامی اقدام نظر نہیں آیا ہے کہ جس سے متاثرہ خاندان کی کفالت ہوجاتی۔

یاد رہے کہ اس طوفانی بارش کی وجہ سے ضلع بھر میں ہزاروں گھر گِر گئے ہیں جبکہ سینکڑون خاندان متاثر ہوچکے ہیں مگر ابھی تک عوامی نمائندے و سرکاری افسران کی طرف سے سوائے فوٹو سیشن کے اور کوئی انتظامی اقدام نظر نہیں آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین