پیر, مئی 27, 2024
spot_img
ہومایشیاحماس کا اسرائیل پر حملہ، 300 سے زائد اسرائیلی ہلاک، اسرائیلی ایئراسٹرائیکس...

حماس کا اسرائیل پر حملہ، 300 سے زائد اسرائیلی ہلاک، اسرائیلی ایئراسٹرائیکس کے نتیجے میں 232 فلسطینی ہلاکتوں کی تصدیق

فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے ہفتے کی صبح اچانک اسرائیل کے زیرقبضہ علاقوں پر 5000 راکٹ داغ دیئے ہیں جس سے آخری اطلاعات کے مطابق 300 سے زائد اسرائیلی ہلاک جبکہ 1600 زخمی ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی جوابی حملے میں فلسطین کے وزیر صحت نے 232 ہلاکتوں اور 1700 زخمیوں کی تصدیق کردی ہے۔ 

حماس نے ہفتے کے روز اسرائیل میں چھٹی کے موقع پر تقریباً صبح 6 بجے کے وقت حملہ کیا ہے۔ راکٹ حملوں کے ساتھ غزہ سے باہر 22 مقبوضہ مقامات پر حماس کے جنگجؤوں نے گھس کر حملے  کیئے ہیں جن میں فوجی اڈے اور ریاستی ادارے شامل ہیں۔ حماس نے دعویٰ کیا ہیکہ انہوں نے کئی اعلیٰ افسران کو بھی گرفتار کرکے غزہ منتقل کردیا ہے۔ 

دریں اثناء اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے نیشنل ٹی وی کے ذریعے اپنی قوم کے پیغام دیتے ہوئے کہاہیکہ اسرائیل حالت جنگ میں ہے اور حماس کے حملوں کا بھرپور جواب دینے کی دھمکی بھی دی ہے۔ جس کے بعد غزہ پر ایئر اسٹرائیکس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ عام آبادیوں پر حملوں کے نتیجے میں 232 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ تاحال جنگ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین