بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومخبریںحب: سردار بہادر یونیورسٹی کے ٹیسٹ کی کامیاب امیدواروں کا احتجاج و...

حب: سردار بہادر یونیورسٹی کے ٹیسٹ کی کامیاب امیدواروں کا احتجاج و ریلی

سردار بہادرخان یونیورسٹی سے کامیاب امیدواران نے عدالتی فیصلہ اور میرٹ لسٹ جاری نہ کرنے کے خلاف لسبیلہ پریس کلب حب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

امیدواروں نے لسبیلہ پریس کلب سے گشت کرتے ہوئے ھوئِے مرکزی شاہراہ سے ہوتے ہوئِے واپس پریس کلب پہنچ گئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، فیصلے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

مقررین نے کہا کہ امیدواران کی حق تلفی کرنا علم دشمنی ہے، فیصلے کو ہم ہرگز قبول نہیں کرینگے۔ ایک مکمل سازش کے تحت عدالت سے اسٹے لیکر تمام پاس امیدوران کی محنت پر پانی پھیر دیا گیا ہے۔

انہوں نے عدالت عالیہ سے بھی گزارش کی کہ وہ اپنے آرڈر پر نظرثانی کریں اور بلوچستان کے تعليم یافتہ نوجوانوں کی مایوسی میں مزید اضافہ نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین