جمعہ, مئی 24, 2024
spot_img
ہومخبریںحب: جون کے مہینے میں ڈکیتوں نے ہم سے 30 لاکھ روپے...

حب: جون کے مہینے میں ڈکیتوں نے ہم سے 30 لاکھ روپے لوٹے ہیں، تاہنوز ملزمان کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے، احتجاج کو وسعت دینے پر مجبور ہیں۔ عمرانی قومی اتحاد کی پریس کانفرنس

عمرانی قومی اتحاد کے رھنماؤں نے لسبیلہ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز عمرانی قومی اتحاد کے رھنماؤں عبدالحمید شاھین عمرانی، ڈاکٹر لیاقت عمرانی، الٰہی بخش عمرانی، عبدالستار عمرانی، سکندر عمرانی، عطاءاللہ عمرانی، علی حیدر عمرانی، صدام عمرانی، فیصل عمرانی، رئیس دوست محمد، ماسٹر گلاب عمرانی ودیگر نے لسبیلہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ھوئِے کہا کہا گزشتہ ماہ 13 جون کو بھائی میرمحمد عمرانی اور بشیراحمد عمرانی نے الفلاح بینک سے 30 لاکھ رقم نکال کر گھر کی طرف روانہ ھوئِے اُسی دوران 3 موٹرسائیکلوں پر پانچ مُسلح افراد نے اُنہیں گھیر کر رقم لوٹ لیے۔

پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے احتجاج کیئِے، حب پولیس نے انہیں تسلیاں دی کہ جلد از جلد ملزنان کو گرفتار کرینگے، روز طفل تسلیوں سے تاحال داد رسی نہیں ھوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ھم نے قومی شاہراہ بند کرکے احتجاج بھی کیا۔ تاحال پولیس اس مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ پولیس کو 16 جولائ تک ڈیڈ لائن دیتے ہیں اس کے بعد قومی شاہراہ پر نکلیں گے کیونکہ پولیس جرائم کی روک تھام میں مکمل ناکام ھوچکی ہے، اس طرح خالی تسلیاں نہیں دیکھیں گے، جب تک انصاف نہیں ملےگا، وہ پولیس کی ناکامی کے خلاف آواز بلند کرتے رہینگے۔

آخر میں انہوں نے حکامِ بالا سے اپیل کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا یہ صرف ھمارا مسئلہ نہیں ھے پورے حب شہر کو جرائم پیشہ گروہ نے لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین