جمعہ, مئی 24, 2024
spot_img
ہوممکرانتگران: طوفانی بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی، کئی گاڑیاں سیلابی ریلے بہہ...

تگران: طوفانی بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی، کئی گاڑیاں سیلابی ریلے بہہ گئیں، ایک شخص جانبحق

ضلع کیچ علاقے تگران باڈر ایریا میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، راستے بند ہوگئے، پھنسی ہوئی گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں جس سے ایک ڈرائیو جانبحق ہوگیا۔

جانبحق ہونے والے ڈرائیور کا نام شمبے بتایا جا رہا ہے جنکا تعلق کلگ سے ہے۔ انکی میت کو باڈر پہ تعینات لیویز پوسٹ پر پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے انہیں تربت منتقل کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق اس وقت سینکڑوں تیل بردار گاڑیاں تگران کے علاقے عبدوئی اور باڈر پار پھنسے ہوئے ہیں، راستے بند ہیں، مزید بارشوں کا امکان بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین