بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومخبریںتربت: یونین کونسل دشت چوٹ کے چیرمین کہدہ اقبال دشتی کا طوفانی...

تربت: یونین کونسل دشت چوٹ کے چیرمین کہدہ اقبال دشتی کا طوفانی بارشوں میں نقصانات کے ازالہ کیلئے ریلیف پیکیج کا مطالبہ

یونین کونسل دشت چوٹ/سنگئی کے چیرمین کھدہ اقبال دشتی نے حالیہ بارش اور سیلابی ریلوں کے سبب ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں جانی و مالی نقصان پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے ان علاقوں میں فوری ریلیف پیکج کے اعلان کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات سے جو تباہی آتی ہیں وہ انسان کے دسترس سے باہر ہوتی ہیں لیکن جن علاقوں میں لوگوں کو معاشی طور پر نقصان ہوتا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے تاکہ لوگ جلد اپنی اصل پوزیشن پر بحال ہوسکیں۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں کے سبب دشت سمیت، مند، تمپ، زامران اور ضلع کیچ کے دیگر کئی علاقوں میں لوگوں کو سخت نقصان اٹھانا پڑا ہے، کھڑی فصل تباہ ہوئیں، بندات بہہ گئیں، بعض مقامات پر گھروں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ایرانی سرحد پر کاروبار کرنے والے متعدد گاڑیوں کو پانی بہاکر کر لے گئی اس سے ان لوگوں کا زریعہ معاش سخت متاثر ہوگا جبکہ ایک گاڑی ڈرائیور بھی سیلابی پانی میں بہہ کر شھید ہوا اس لیے حکومت کو چاہیے کہ ان تمام نقصانات کا فوری ازالہ کرنے کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کرے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین