بدھ, مئی 22, 2024
spot_img
ہومخبریںتربت: گولڈن ایچ فٹبال ٹورنامنٹ فرینڈز فٹبال اکیڈمی نے اپنے نام کرلیا۔

تربت: گولڈن ایچ فٹبال ٹورنامنٹ فرینڈز فٹبال اکیڈمی نے اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تُربَت میں کئی روز سے جاری گولڈن ایج فٹبال ٹورنامنٹ زیراہتمام فرینڈز ویلفیئرفاؤنڈیشن کیچ جاری تھا، جسکا فائنل میچ اتوار کے روز میزبان کیچ فرینڈز فٹبال اکیڈمی تربت اور ساچان صلالہ بازار کے درمیان کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر کیپٹن نعیم اکرم تھے۔

فائنل میچ میں مقررہ وقت پر دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر رہے۔ جبکہ پنلٹی ککس پر کیچ فرینڈز فٹبال اکیڈمی تربت نے میچ جیت لیا۔ اس میچ کے مہمان خاص فرینڈز ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی پریس سیکریٹری اور بلوچی زبان کے نامور افسانہ نگار، صحافی الطاف بلوچ تھے۔

مہمان خاص نے رنر ٹیم کو کیش انعامات اور ٹرافی دیئے جبکہ ونر ٹیم کیلئے مکمل وردی اور جوتوں کی فراہمی کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں وہ ٹیمیں شامل تھیں جو مڈل سے ہائی سکول کے بچوں پر مشتمل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین