بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہوماداریہتربت: کوہ مراد میں زائرین کی تعداد گزشتہ برس سے زیادہ ریکارڈ،...

تربت: کوہ مراد میں زائرین کی تعداد گزشتہ برس سے زیادہ ریکارڈ، ستائیسویں شب میں خصوصی دعائیں، ذکر و اذکار اور چوگان ہوگا۔

کوہ مراد پر آج رات خصوصی دعا، اذکار و چوگان کا اہتمام کیا جائے گا۔ دعائیہ تقاریب اور چوگان کی کلچرل رسومات کا سلسلہ صبح تک جاری رہے گی، اس کے بعد زائرین کے "فرقوں” کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگا۔

 ایک اندازہ کے مطابق اس سال زائرین کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت کافی زیادہ ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 26 رمضان المبارک کی رات کو کوہ مراد پر باہر سے آئے زائرین کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار ریکارڈ کی گئی جب کہ ستائیسویں رات کے خصوصی عبادات و چوگان میں یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوگی، تاہم زائرین کی آمد اور رجسٹریشن کا باقاعدہ سرکاری ریکارڈ مرتب نہیں کیا جاتا اس لیے زائرین کی اصل تعداد پر محض قیاس کیا جاسکتا ہے البتہ اس سال زائرین خصوصاً پیدل آنے والوں کی تعداد بہت زیادہ رہی ہے۔

 ضلع کیچ کے ہیڈکوارٹر تربت میں واقع کوہ مراد زکری فرقہ کی اہم ترین زیارت گاہ ہے جہاں ہر سال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع کے علاوہ مغربی بلوچستان سے ہزاروں افراد شریک رہ کر مذہبی جوش و جزبہ اور روحانی کیفیت میں کلچرل روایات سے جڑے چوگان و صفت سمیت دیگر زکر ازکار اور عبادات کرتی ہیں جن کا خصوصی اہتمام 27 رمضان المبارک کی رات شب برات کی نیت کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

27 رمضان المبارک کی رات زکری فرقہ سے وابستہ ہزاروں مرد و خواتین اور بچے الگ الگ خصوصی دعا، عبادت، زگر و ازکار اور کلچرل چوگان کا حصّہ بنتے ہیں، اس رات شروع ہونے والی عبادات و ازکار اور صفت و چوگان کا سلسلہ صبح کی خصوصی دعاؤں کے ساتھ مسلسل جاری رہتا ہے۔

 صبح سورج نکلتے وقت خصوصی اجتماعی دعاؤں میں وطن کی سلامتی، خوش حالی، امن و امان، لاپتہ افراد کی بازیابی اور نیکی و سلامتی کا روحانی کیفیت کے ساتھ زکر کیا جاتا ہے اس کے بعد زائرین کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ زائرین کا آخری قافلہ عید کی رات سے قبل رخت سفر باندھ لیتا ہے۔ زکری فرقہ میں آنے اور جانے والے اجتماعی قافلوں کو "فرقہ” کہا جاتا ہے۔

یہ فرقے بلوچستان کے ضلع کیچ، آواران، گوادر، گڈانی، لسبیلہ اور دیگر اضلاع سے آتے ہیں ان کی آمد کا پیدل آغاز یکم رمضان کو کراچی، گڈانی اور آواران سے شروع ہوتا ہے اور 27 رمضان کی شام تک آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین