بدھ, مئی 22, 2024
spot_img
ہومبلوچستانتربت: کوہِ مراد پر ذکری بلوچوں کا سالانہ زیارت اجتماعی دعا کے...

تربت: کوہِ مراد پر ذکری بلوچوں کا سالانہ زیارت اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگیا، 2 لاکھ سے زائد زائرین نے شرکت کی۔

ماہِ رمضان کے آخری عشرے میں کوہِ مراد کے زیارت پر ذکری بلوچوں کا سالانہ زیارت ستائیسویں شب کی چوگان و اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ امن و امان، لاپتہ افراد کی بازیابی اور حق و انصاف کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق اس سال کوہ مراد پر زیارت کے لیے ٹوٹل 2 لاکھ 15 ہزار 1 سو 71 زائرین جمع ہوئے جو حالیہ دس سالوں کے دوران سب سے بڑی مجموعی تعداد ہے۔

صرف 6 اپریل 27 رمضان المبارک کو ہی 74 ہزار 51 زائرین کوہ مراد پہنچے ہیں جو ایک دن کی آمد کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔

 6 اپریل 27 رمضان المبارک کی رات تک 28 ہزار 1 سو 21 مرد 27 ہزار 5 سو 5 عورتیں اور 18 ہزار 4 سو 25 بچے زیارت کے لیے کوہ مراد آئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین