بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومخبریںتربت: ڈپٹی کمشنر کیچ اورنگزیب بادینی کی زیرصدارت گورنمنٹ عطاء شاد ڈگری...

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ اورنگزیب بادینی کی زیرصدارت گورنمنٹ عطاء شاد ڈگری کالج کے ہاسٹل کی دوبارہ بحالی کے متعلق اجلاس انکے آفس میں منعقد، پرنسپل سمیت دیگر زمہ داران شریک

ڈپٹی کمشنر کیچ کی زیرصدارت عطاء شاد ڈگری کالج کے ہاسٹلز کی بحالی پر اجلاس منعقد، اس موقع پر پرنسپل عطاء شاد ڈگری کالج تربت پروفیسر اکبر علی بلوچ کے علاوہ تربت سول سوسائٹی کے نمائندگان اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار بھی وہاں پر موجود تھے۔

اجلاس میں ہاسٹل کے روزمرہ کے انتظامی معاملات کے علاوہ بجلی ، پانی اور طلبہ کو کمروں کی الاٹمنٹ سمیت دیگر مسائل بھی زیر بحث لائے گئے۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر کیچ کی جانب سے گورنمنٹ عطاء شاد ڈگری کالج تربت کے ہاسٹل میں وارڈن کی خالی آسامی کو بہت جلد پر کرانے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے بات چیت کی یقین دہائی کرائی گئی۔

دریں اثناء آنے والے وقتوں میں دور دراز علاقوں سے کالج کے ہاسٹل میں متوقع طور پر رہائش پزیر طلباء کی تعداد اور وہاں پر دیگر سہولیات کی دستیابی کے حوالے سے بھی غور خوض کیا گیا۔

علاوہ ازیں اجلاس کے دوران کالج کے ہاسٹل میں طلباء کو سیکیورٹی کی فراہمی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین