جمعہ, مئی 24, 2024
spot_img
ہومخبریںتربت: ڈپٹی کمشنر کیچ اورنگزیب بادینی کی صدارت میں ضلع کیچ میں...

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ اورنگزیب بادینی کی صدارت میں ضلع کیچ میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس بدھ کے روز ڈی سی کیچ کے آفس میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر تربت سٹی ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کے علاوہ بی اینڈ آر، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت کہدہ عبدالستار دشتی، لوکل گورنمنٹ، اربن ڈویلپمنٹ، محکمہ آبپاشی کے افسران بھی وہاں پر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ اورنگزیب بادینی نے تمام ضلعی افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ میں ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کام کے معیار اور کوالٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے۔

بعدازاں انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران سے ان کے محکموں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے ان کے محکموں میں شروع کیے جانے والے مختلف منصوبوں میں کام کے پروگریس کے بارے میں دریافت کی۔
اس موقع پر انہوں نے زیر التوا منصوبوں کو دوبارہ فوری طور پر شروع کردینے کے بھی احکامات جاری کیے۔ آخر میں انہوں نے ترقیاتی منصوبوں میں متاثرہ فریقوں کو جلد از جلد معاوضہ جات دلانے کی بھی یقین دہائی کرائی۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین