اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومخبریںتربت: ڈپٹی ڈی ای او تربت کی سربراہی میں لوکل ایجوکیشن کونسل...

تربت: ڈپٹی ڈی ای او تربت کی سربراہی میں لوکل ایجوکیشن کونسل قائم، پی ٹی ایس ایم سی کے ساتھ اشتراک کے زریعے فیڈنگ اسکولوں کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

لوکل ایجوکیشن کونسل کا اجلاس گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوکدان میں ہیڈماسٹر محمد نسیم سنگھور کی زیر صدارت منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈی ای او تربت ناصر پھلان تھے جبکہ اجلاس میں ڈی پی ایم یونیسف فیض الرحمان اور شے حق بابا نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں پی ٹی ایس ایم سی کے ممبران سمیت کونسلران اور بی. ایچ یو کے ممبر نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد ہیڈماسٹر محمد نسیم سنگھور کے کہنے پر شرکا کا تعارف ہوا، اس کے بعد فیض الرحمان نے ایل ای سی کی اہمیت و ضروریت پر روشنی ڈالی۔

اجلاس میں ایل ای سی کو ہائی اسکول سے وابستہ فیڈنگ اسکولوں کے درمیان، تدریسی معاملات و ترقیاتی منصوبوں میں اشتراک سمیت طلبہ و اسٹاف کے درمیان دیگر ضروری امور پر معاون کے لیے ضروری قرار دیا گیا۔ اجلاس میں فیض الرحمان نے پی ٹی ایس ایم کی ازسرنو فارمیشن اور بحالی پر شرکاء کو بریفنگ دی اور اس کے خدوخال بیان کیے۔

اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر پھلان نے اس بات پر زور دیا کہ ایک ای سی کی فعالیت یقینی بناکر اس جو مقاصد ہیں ان پر عمل درآمد کیا جائے تاکہ اسکولوں کو تدریسی معاملات اور باہمی تعلقات میں فائدہ پہنچ سکے۔

اس موقع پر ہیڈماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوکدان محمد نسیم سنگھور نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور ایل سی کی فارمیشن و پی ٹی ایس ایم سی کی بحالی کو تعلیم کی بھتری کے لیے نیک شگون کہا۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین