جمعہ, مئی 24, 2024
spot_img
ہومبلوچستانتربت: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ گرلز ہائی اسکول کا دورہ، تدریسی عمل...

تربت: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ گرلز ہائی اسکول کا دورہ، تدریسی عمل کا جائزہ لیا

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ منظور احمد نے DOE (خواتین) شائستہ حاصل اور ADOE صنم شکیل کے ہمراہ گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول چاہ سر کا دورہ کیا۔

انہوں نے اسکول میں تدریسی حالت اور صفائی کے ساتھ ساتھ دیگر معاملات کا جائزہ لیا اور اطمینان ظاہر کی، اس دوران انہوں نے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی حاضریوں کا معائنہ کیا تمام استانیاں اسکول میں موجود تھیں صرف 4 استانیاں چھٹیوں کے باعث غیر حاضر تھے۔

انہوں نے مختلف کلاسز کا دورہ کیا اور کورس کا. جائزہ لیا جبکہ طالبات سے کورس سے متعلق سوالات پوچھے جنہوں نے اچھے انداز میں جواب دیا، ڈی ای او نے بھترین کارکردگی پر ایک طالب علم کو نقد انعام سے نوازا۔ آفیسران نے اپنے تاثرات رقم کرتے ہوئے اسکول کے مناسب مینجمنٹ پر ہیڈ مسٹریس میڈم شکیلہ کی تعریف کی اور ان سے مذید بھتری لانے کی امید ظاہر کی۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین