پیر, مئی 27, 2024
spot_img
ہومخبریںتربت: چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت کہدہ عبدالستار دشتی کا شھر میں...

تربت: چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت کہدہ عبدالستار دشتی کا شھر میں صفائی کی صورت حال کا جائزہ، خاکروب اور جمعداروں کی نگرانی اور کام کا معائنہ۔

ڈپٹی کمشنر کیچ اورنگزیب بادینی کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت کہدہ عبدالستار دشتی کی جانب سے تربت میں صفائی و ستھرائی کے لیے خصوصی اقدامات اٹھاکر خاکروب اور جمعداروں کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور انہیں شھر کے اندر صفائی بھتر سے بھتر بنانے اور کام کے اوقات میں موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت نے زاتی طور پر شھر کا اچانک دورہ کرکے صفائی کا جائزہ لیا اور کارپوریشن کی ٹیموں کا معائنہ کرکے انہیں ہدایت کی، انہوں نے جمعدار میر مراد و دیگر کے ہمراہ شھر کے اندر مختلف مقامات پر جاکر خاکروب گروپ کی کارکردگی چیک۔

اس موقع پر خاکروب اور جمعداروں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آفیسر کھدہ عبدالستار دشتی نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کیچ اورنگزیب بادینی نے شھر میں صفائی کے لیے خصوصی احکامات دیے ہیں اور میونسپل کارپوریشن تربت کے تمام عملہ کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی سخت ہدایت دینے کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے کارپوریشن کی کارکردگی چیک کرنے کے لیے دورہ جات کا شیڈول بھی بنایا ہے اگر کوئی ملازم پیشگی اطلاع کے بغیر غیر حاضر رہا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس لیے ملازمین اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین