بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومخبریںتربت: پولیس کی ناکہ بندی، مطلوب ملزم بمعہ اسلحہ گرفتار۔ جرائم پیشہ...

تربت: پولیس کی ناکہ بندی، مطلوب ملزم بمعہ اسلحہ گرفتار۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید گھیرا تنگ کرنے کا پولیس کا دعویٰ

تفصیلات کے مطابق تربت پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، دوران ناکہ بندی جرائم میں ملوث شخص گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تربت شہر میں جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کرنے کیلئے ایس ایس پی محمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر تربت پولیس نے شہر کے مختلف ناکوں پر چیکنگ سخت کردی ہے جبکہ پولیس کی گشتی ٹیموں کو مختلف علاقوں میں متحرک کردیا گیا ہے۔

تربت پولیس کے مطابق دوران ناکہ بندی ملزم جلال عرف جلوک ولد فضل سکنہ شاہی تمپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جسکے قبضے سے دوران تلاشی ایک نائن ایم ایم پستول برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ ملزم متعدد جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے جسکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین