بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومبلوچستانتربت: پروفائلنگ کے زریعے کسی بھی طالبعلم کو کوئی نقصان پہنچا تو...

تربت: پروفائلنگ کے زریعے کسی بھی طالبعلم کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی زمہ دار تربت یونیورسٹی انتظامیہ ہوگی۔ بساک

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی تربت زون کے ذمہداران نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تربت یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹو اور اکیڈمک حوالے سے زبوں حالی کا شکار ہے۔ یہاں کرپشن اور گروپ لابینگ کی نمایاں اثرات دیکھنے کو ملتی ہیں۔ دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ اپنی کرپشن کو جاری رکھنے کے لئے طلباء سیاست کے خلاف منفی بیانیہ لانے کی کوشش کررہا ہے۔ اس بیانیہ میں یونیورسٹی ہاسٹل میں طلباء کو تھریٹ کرنا ، طلباء کو پیپروں میں فیل کرنے کی دھمکی دینا، ڈیپارمنٹ میں طلباء کے ساتھ ملاقات میں انہیں سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔ بطور طلباء تنظیم ہم اس طرح کے علم دشمن رویوں پر پریشان ہیں کہ ہمیں کیوں اسٹڈی سرکل سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یونیورسٹی کو ہمارے ساتھ مکالمہ کرنا چاہیے بجائے اس کے الٹا ہمیں قصوروار ٹھرایا جارہا ہے۔ کتاب اسٹال میں طلباء کی ہراسمنٹ اور پروفائلنگ کرنے کی کوشش کرنا اور آج ایڈمیشن کیمپ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی ، تنظیم کے حیثیت سے ہماری یہ کوشش رہی ہے کہ طلباء کی صحیح طریقے سے کیرئیر کونسلنگ اور انہیں مشکلات سے دور رکھنے کے لئے جدوجہد کی جائے ، اس سلسلے کے تحت تنظیم کے جانب سے ایڈمشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، ایڈمیشن کیمپ کا انعقاد ہر یونیورسٹی میں کی جاتی ہے لیکن تربت انتظامیہ کے جانب سے انہیں روکنا باعث تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا یونیورسٹی انتظامیہ کی ان آمرانہ سرگرمیوں کی وجہ سے اگر کسی طلباء کو کوئی نقصان پہنچتا ہے تو یونیورسٹی انتظامہ اس کی جوابدہ ہے آج کے پریس کانفرنس کی توسط سے ہم تربت یونیورسٹی انتظامیہ کو یہ برملا کہنا چاہتے ہیں کہ اگر وہ طلبا کی ہراسمنٹ، پروفائلنگ، سیاسی سرگرمیوں کو روکنے، ہاسٹل سے بے دخل کرنے اور والدین کو ڈسلپنری کمیٹی کے نام پہ تذلیل کرنے سے باز نہیں آتے تو تنظیم سخت احتجاجی طریقہ اپنانے کی طاقت رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین