بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومخبریںتربت: پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کی ریلی، محکمہ صحت کی نوکریوں پر...

تربت: پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کی ریلی، محکمہ صحت کی نوکریوں پر عدالت سے حکم امتناعی لینے کی مذمت

پاکستان نیشنل پارٹی عوامی نے سید تیمور شاہ کی سربراہی میں تربت میں احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے محکمہ صحت کی نوکریوں پر عدالتی حکم امتناع کی کی مذمت کی اور درخواست گزار نیشنل پارٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اپنی حریف جماعت نیشنل پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں روزگار دشمن جماعت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کی ملازمتوں کے خلاف عدالت سے حکم امتناعی لینا روزگار دشمنی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کیچ کے قائد انکی جماعت کے سربراہ سید احسان شاہ ہیں اور وہ آئیندہ انتخابات میں بھی بھاری اکثریت حاصل کرینگے۔ جبکہ نیشنل پارٹی کا کیچ سے صفایا کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین