بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومخبریںتربت: نیشنل پارٹی کیچ کا اجلاس، شہید مولابخش دشتی اور قاضی غلام...

تربت: نیشنل پارٹی کیچ کا اجلاس، شہید مولابخش دشتی اور قاضی غلام رسول کی یاد میں 11 جولائی کو جلسہ عام کا فیصلہ

نیشنل پارٹی کیچ کا اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر کہدہ اکرم دشتی نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام دوست، قومی جمہوری سیاسی جماعت ھے، پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری انداز میں عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ھیں۔ سیاسی مسائل کا حل سیاسی و جمہوری انداز سے ممکن ھے۔ گزشتہ دور میں مصنوعی طریقوں سے سیاسی انجینرنگ کے ذریعے عوامی خواہشات کے برعکس نمائندے منتخب کئے گئے جس سے معاشی اور معاشرتی بحران میں شدید اضافہ ھوا۔ لیکن بدقسمتی سے بلوچستان میں مقتدر قوتیں آج بھی مصنوعی طریقوں پر یقین رکھتے ھوئے سیاسی جماعتوں اور کارکنوں کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔

اجلاس میں نیشنل پارٹی کے ریجنل سیکرٹری برائے مکران، مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابولحسن بلوچ، ضلعی صدر مشکور انور، مرکزی کمیٹی کے اراکین محمد جان دشتی، ڈاکٹر نور بلوچ، رجب یاسین، ملا برکت، چرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی، بی ایس او پجار کے چیرمین بوھیر صالح، محمد طاہر، ضلعی جنرل سیکریٹری فضل کریم ڈپٹی جنرل سیکریٹری انور اسلم بلوچ، واجہ شیر جان، ڈاکٹر سجاد، شوکت دشتی، تحصیل صدور یونس جاوید، محمد اقبال، تحصیل آرگنائزر محمد آصف، محمد یاسین زعمران ، تحصیل تمپ کے وائس چیرمین مسلم یعقوب، نوروز امین، الطاف گچکی، قادر بخش رئیس، عارف سلیم، اعجاز احمد جوسکی، خلیل احمد, واحد بوھیر، حمید دشتی، بہرام موسی، محمد انور، ڈاکٹر نور زمان، حاجی محمد بخش، حمید دشتی, حفیظ علی بخش, چاکر احمد بلوچ, بہار علی، مہر حاصل،سجاد بلوچ اور طارق علی حاجی آشم سمیت سیئنئر پارٹی رھنماوں نے شرکت کی۔


اجلاس میں 11 جولائی کو شہید میر مولابخش دشتی اور قاضی غلام رسول کی یاد میں عظیم الشان جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں انتخابی فہرستوں کی اندراجات اور درستگی پر حکمت عملی ترتیب دی گئی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں تحصیلوں اور یونٹوں کو شہید مولابخش دشتی اور قاضی غلام رسول کی یاد میں منعقدہ جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لیے اجلاس منعقد کرنے کی تاکید کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین