اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومبلوچستانتربت: نیشنل پارٹی تحصیل تربت کا اجلاس، 11 جولائی کو شہید مولابخش...

تربت: نیشنل پارٹی تحصیل تربت کا اجلاس، 11 جولائی کو شہید مولابخش دشتی اور قاضی غلام رسول کی یاد میں جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا

نیشنل پارٹی تحصیل تربت کا اجلاس زیر صدارت تحصیل صدر یونس جاوید کے ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں شہید میر مولابخش دشتی اور قاضی غلام رسول کی یاد میں 11 جولائی کو جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں نے شہید مولابخش دشتی اور قاضی غلام رسول عوام دوست اور قوم دوست رھنما تھے۔ انہوں نے اپنی تمام زندگی محکوم و مظلوم عوام کے حقوق کہ جدوجہد اور قومی جمہوری پارٹی کی تشکیل میں گزاری ھے۔ 11 جولائی کو میر مولابخش دشتی اور قاضی غلام رسول کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لیے کارکن کردار ادا کریں ،اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی رکن و ریجنل مکران سیکرٹری واجہ ابولحسن بلوچ، ضلعی صدر واجہ مشکور انور، تحصیل تربت صدر یونس جاوید ، ضلعی جنرل سیکرٹری فضل کریم، مئیر تربت بلخ شیر قاضی، بی ایس او پجار چیرمین بوھیر صالح، تحصیل نائب صدرعبدالمجید، ماسٹر اقبال، ماسٹر طارق، حفیظ علی بخش، کونسلر نسیم داد، کونسلر خلیل احمد، کونسلر ندیم حسرت، سجاد دشتی، کونسلر مولا بخش مری، کونسلر شامس بشیر، نعیم اکرم، آمین اللہ، اعجاز احمد، یحی صالح، شعیب عصا، وسیم ٹائیگر، اکبر علی، عبد مجید، فقیر، ارمان، غفاریوسف سمیت سیئنئر رہنماوں نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین