اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومخبریںتربت: نیشنل اور بی این پی کا نیاز کیازئی کو متفقہ امیدوار...

تربت: نیشنل اور بی این پی کا نیاز کیازئی کو متفقہ امیدوار نامزد کرنے کا اعلان۔

نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں نیشنل اور آزاد الائنس کے ایک وفد نے بی این پی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر غفور سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ضلع کونسل کیچ کے چیرمین شپ کے امیدوار کے لیے جمہوری سیاسی قوتوں کے درمیان اتحاد پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر دونوں جماعتوں کے درمیان آزاد الائنس اور نیشنل پارٹی کے امیدوار نیاز کیازئی کو مشترکہ امیدوار بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ضلع کونسل کا وائس چیئرمین بی این پی سے ہوگا جس کا باقاعدہ اعلان کل منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

ملاقات میں نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، ریجنل سیکرٹری واجہ ابوالحسن، نامزد چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل کیچ نیاز کیازئی، بی این پی عوامی کے مرکزی نائب صدر ظریف زدگ بلوچ، نیشنل پارٹی کے مشکور انور، محمد جان دشتی، کاروان اکبر آسکانی کے رہنما الیاس آسکانی، لالا عبدالرشید پینل کے نمائندہ حاصل بزنجو، بی این پی کے مرکزی رہنما واجہ حمل بلوچ، شے نزیر احمد، سید جان گچکی، ندیم شمبئے زئی، نصیر احمد بگی، شے ریاض احمد، کیازئی پینل کے رہنما وارث کیازئی و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین