پیر, مئی 27, 2024
spot_img
ہومبلوچستانتربت: میئر تربت بلخ شیر قاضی کی زیرصدارت میونسپل کارپوریشن کا اجلاس،...

تربت: میئر تربت بلخ شیر قاضی کی زیرصدارت میونسپل کارپوریشن کا اجلاس، مبارک قاضی چوک کی قرارداد منظور

میونسپل کارپوریشن تربت کا چوتھا اجلاس میئر بلخ شیر قاضی کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں ایئرپورٹ چوک کو مبارک قاضی کے نام منسوب کرنے کی قرارداد پیش کی گئی جسے لوکل اسمبلی نے اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔

یاد رہے مذکورہ چوک پر عوامی اجتماع کے دوران چوک کا نام مبارک قاضی کے نام منسوب کرنے کی عوامی منظوری ہوئی تھی جس پر بعدازاں تربت سول سوسائٹی، بلوچستان اکیڈمی اور پریس کلب نے میئر میونسپل کارپوریشن کو درخواست دیکر سرکاری سطح پر منظوری کی گزارش کی تھی۔ آج کے اسمبلی اجلاس میں میونسپل کارپوریشن نے قرارداد کی منظوری دے دی۔ اب سے باقائدہ چوک کا نام مبارک قاضی چوک رکھ دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین